19 Sep 2023
(لاہور نیوز) ڈینگی کے ڈنک تیز ہو گئے، صوبہ بھر میں مزید 74 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے جبکہ لاہور میں 32 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 29 ،ملتان میں 6 ،فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 90 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ شہری ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔