اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

باجرے کا استعمال کن بیماریوں سے لڑنے میں مفید ہے؟جانئے

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک)باجرے کااستعمال بڑھتے ہوئے وزن، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دل کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق باجرے میں وٹامن، بیٹا کیروٹین  اور دوسرے غذائی اجزا ہوتے ہیں جن  کی وجہ سے یہ  غذائی قلت اور موٹاپے کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔محققین کے مطابق باجرے میں فائبر یا ریشہ زیادہ مقدار  میں ہوتا ہے اور اس طرح یہ  پیچیدہ  نشاستے یا کاربوہائیڈریٹس کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ یہ بات بڑے پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہے  کہ ثابت غلہ کھانے سے وزن کم کیا جاسکتا  ہے۔کچھ محققین کے مطابق  باجرے کے دانوں میں موجود ریشہ اور بایو ایکٹیو کیمیکلز اشتہا میں کمی لاتے ہیں اوردو  کھانوں کے درمیانی وقفے میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کی ضرورت کو کم کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی مطالعات کے مطابق باجرہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے اور  انفیکشن سے بچاتا ہے۔ باجرے میں موجود فولاد، میگنیز، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، تانبا، سلینیم اور زنک جیسے دھاتی عناصر جسمانی افعال کی باقاعدگی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

باجرے کا استعمال جسم میں گلوکوز کی سطح کو برقرار اور باقاعدہ رکھنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق باجرے میں  گلاسمیک انڈیکس (  جی آئی ) کی مقدار  دیگر اناج کے مقابلے میں کم ہوتی  ہے، جس کی وجہ سے یہ خون میں  گلوکوز کی سطح کو دوسرے اناج کے مقابلے  میں بہتر طور پر برقرار اور باقاعدہ رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے