اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی باکسرز کل چین روانہ ہو نگے

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) قومی باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ ارشد حسین نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی باکسرز کل( منگل کو) چین روانہ ہو نگے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قومی باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ باکسنگ کا دستہ چار کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہو گا۔

کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں، جن میں مرد باکسر میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔

ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض اولمپین ارشد حسین دیں گے اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہونگے، ایشین گیمز میں باکسنگ کے ایونٹ میں 45 ممالک کے باکسرز حصہ لیں گے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں تین ماہ تک تربیت حاصل کر رکھی ہے اور امید ہے کہ ایشین گیمز میں کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد باکسنگ کا دستہ 3 اکتوبر کو واپس وطن پہنچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے