اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طالب حسین اور سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کر لیں گے ، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سرنو رجسٹریشن کی درخواست پراسیس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے