اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف ان کے وکلا سردار رازق اور سردار شہباز  نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو ایس ایس پی آپریشنز  نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اٹھایا۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ شیخ رشید کو ان کے بھتیجے شیخ شاکر، شیخ عمران ڈرائیور سجاد سمیت اٹھایا گیا، جبکہ شیخ رشید پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے شیخ رشید کو غیر قانونی طور پر گھر سے حراست میں لیا، ہم کل سے راولپنڈی پولیس سے پوچھ رہے ہیں مگر کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہا، عدالت پولیس کو شیخ رشید کو پیش کرنے کے حوالے سے پابند کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے