اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

 گزشتہ روز بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا، بھارت ایشیا کپ کا فاتح بن کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان ایشیا کپ نہ جیت سکا لیکن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری  ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے