اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج فل کورٹ کرے گا

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا، 15 رکنی فل کورٹ آج سماعت کرے گا۔

فل کورٹ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد وحید فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر اب تک 5 سماعتیں ہو چکی ہیں، 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناعی جاری ہوا، 2 مئی، 8 مئی، یکم جون اور 8 جون کو بھی کیس سماعت کیلئے لگا، ایکٹ کے تحت ازخود نوٹسز اور بنچز کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس سے لے کر 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی کو دیا گیا ہے، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے اور براہ راست درخواستیں لینے کا اختیار بھی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔

قانون کے تحت ازخود نوٹسز کے فیصلوں سے متاثرہ فریق کو ایک ماہ میں اپیل کا حق دینے اور وکیل تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، ایکٹ میں ون ٹائم پرویژن کے تحت سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے علاوہ جہانگیر ترین کو اپیل کا حق مل گیا تھا، ازخود نوٹس کے مقدمات میں ماضی کے فیصلوں پر بھی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے