کینال روڈ، جیل روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند،سی ٹی او کا حکم جاری
(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہور نے کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
مستنصر فیروز نے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کے دورے کیے اور کہا کہ مہم کے تحت ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کی گئی،کوئی بھی پولیس اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین پابندی سے مستثنٰی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چالان کرنا مقصود نہیں، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ہیلمٹ بازو میں لٹکانےیا ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جارہا ہے،شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
مستنصر فیروز نے بتایا کہ ڈھائی ماہ میں 8 لاکھ 76 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن ہوا،رواں سال کے دوران 17 لاکھ 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی ہوئی اورایک لاکھ سے موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔