17 Sep 2023
(لاہور نیوز) ماسٹر پلان کیس میں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
وکیل پرویز الہیٰ کے مطابق صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو راولپنڈی پولیس نے دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔