جرم وانصاف
عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری، توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
16 Sep 2023
16 Sep 2023
(لاہور نیوز) عدالتی حکم کے باوجود چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس مرزا وقاص پرویز الٰہی کی اہلیہ کی توہین عدالت کی درخواست پر 18 ستمبر کو سماعت کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کی، نیب حراست سے بازیاب کرا کے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرایا گیا ، عدالت نے پولیس افسران کو گھر پہنچانے کا حکم دیا، دونوں پولیس افسران کی موجودگی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اٹھایا گیا، عدالت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔