اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں! شکست سے ٹوٹتے نہیں: بابر کو والد کا پیغام

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے اپیل کی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پوری جان لڑائی، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔

ایشیا کپ میں سری لنکا نے سنسنی خیز میچ میں آخری بال پر میچ اپنے نام کیا، بابر اعظم پر میچ کے دوران باؤلرز کودرست طریقے سے استعمال نہ کرنے اور فیلڈنگ صحیح طریقے سے سیٹ نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بابر اعظم پر یہ تنقید صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں کر رہے بلکہ سابق کپتانوں اور کوچز نے بھی ان کو جارحانہ کپتانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں اور بیٹے کو اس مقام تک لانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، سری لنکا سے شکست کے بعد انہوں نے انسٹا گرام پر جذباتی پوسٹ کی۔

بابر اعظم کے والد نے قوم سے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے، میرے خیال میں ٹیم نے پوری جان لگائی، ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں یہی حب الوطنی ہے۔

بابر اعظم کے والد نے پوسٹ میں باؤلر زمان خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کا سپر سٹار زمان خان دکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین باؤلنگ کر رہا تھا۔

اعظم صدیقی نے مزید لکھا کہ آدھے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث آدھی ٹیم نے پورا مقابلہ کیا لیکن آخری گیند پر فیصلہ سری لنکا کے حق میں آگیا، ان شاء اللہ ورلڈ کپ میں سارے کھلاڑی فٹ ہوں گے تو میچز کا مزہ آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے