15 Sep 2023
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کھاکرٹورنامنٹ سے باہر ہونےکے بعد فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنا ردعمل عوام سے شیئر کردیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ'جس طرح ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا مایوسی ہے، لیکن اس سے سب کچھ ختم نہیں ہوگیا'۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے، ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ( ورلڈکپ) آنے والا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین تیاری کریں گے ۔
واضح رہے کہ اتوار کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔