15 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر پر سوالات اٹھا دئیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق رائے مانگ لی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں اس سے بہتر چوائسز کرسکتے تھے، میری رائے میں صورتحال کے لحاظ سے یہ بہترین بیٹنگ آرڈر نہیں تھا۔