اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: امریکا میں انتظامات سست روی کا شکار، غیریقینی بڑھنے لگی

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انتظامات میں سست روی غیریقینی بڑھانے لگی جبکہ امریکا میں وینیوز کی تیاری کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔

آئندہ سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں 9 ماہ رہ گئے، مگر خاص طور پر امریکا میں ہونے والے وینیوز کی تیاری کے حوالے سے پیشرفت انتہائی سست ہے،آئی سی سی کے سٹیک ہولڈرز کو سٹیڈیمز کا جائزہ لینے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکا، صورتحال غیر واضح ہونے کی وجہ سے براڈ کاسٹرز میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے 17میچ امریکا میں کروانا چاہتی ہے،دیگر مقابلے ویسٹ انڈیز میں شیڈول کیے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا نیویارک میں کروانے کیلئے پلان بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے معاملات میں سست روی کو دیکھتے ہوئے براڈ کاسٹرز آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی حکام سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے۔

یاد رہے کہ ایشیائی ملکوں اور امریکا کے معیاری وقت میں 10سے 12گھنٹے کا فرق ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ناظرین کی تعداد میں واضح کمی کا خدشہ بھی براڈ کاسٹرز کو ستا رہا ہے،اگر امریکا میں وینیوز کی تیاری کا کام مکمل ہوگیا تو اگلا چیلنج مقابلوں کے وقت کا ہوگا تاکہ ایشیا میں ناظرین کی اکثریت انہیں دیکھ سکے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ کو امریکا سے منتقل کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وہاں کرکٹ مقابلوں کا اب تواتر سے انعقاد ہونے لگا ہے لیکن سٹیڈیمز کی کمی بڑا مسئلہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے