اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دس گھنٹے سے زائد غیر فعال رہنا ڈیمینشیا کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے: تحقیق

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو روزانہ 10 گھنٹے یا اس سے زائد وقت بیٹھ کر یا غیر فعال رہ کر گزارتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جرنل جاما میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے یو کے بائیو بینک سے حاصل کردہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے 49 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم نہیں کہ بیٹھنے کا دورانیہ طویل ہو یا پورا دن وقفے وقفے سے بیٹھ کر گزارا جائے، دونوں صورتیں ڈیمینشیا کے خطرات پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہیں۔

تاہم ٹیم کا کہنا تھا کہ 10 گھنٹے سے کم وقت غیر فعال رہنے کا اس دماغی بیماری کے اضافی خطرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا اور یہ بات دفاتر میں نوکری کرنے والے افراد کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ایریزونا اور ایریزونا الزائمرز ڈیزیز ریسرچ سنٹر سے تعلق رکھنے والے سائیکولوجی اور سائیکاٹری کے پروفیسر اور تحقیق کے مصنف جین ایلگزینڈر کا کہنا تھا کہ محققین یہ جان کر حیران تھے کہ روزانہ 10 گھنٹے سے زیادہ وقت غیر فعال رہنے سے ڈیمینشیا کے خطرات تیزی سے بڑھنا شروع ہوتے ہیں، قطع نظر اس بات کے کہ یہ وقت کتنے حصوں میں مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ غیر فعال رہنے کا کُل وقت سُستی اور ڈیمینشیا کے خطرات کے درمیان تعلق بناتا ہے جبکہ 10 گھنٹے سے کم وقت کا اضافی خطرات سے کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے