15 Sep 2023
(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ تین بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
سی ای سی اجلاس میں آئندہ کے انتخابی لائحہ عمل پر ارکان نے اپنی آراء کا اظہار کیا، اجلاس میں نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے سوالات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔
گزشتہ روز زیر بحث آنے والے نکات کو آج حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں تین بجے ہو گا، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کریں گے۔