اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور نگران وزیر مواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ  نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی، 7 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں نظر ثانی کے لئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے