اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر عارف علوی واضح موقف نہیں دیتے، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں: پیپلز پارٹی

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صدر کے خط، الیکشن اور ملکی مسائل زیر غور آئے، صدر عارف علوی ادھر کی بات کرتے ہیں نہ اُدھر کی، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سی ای سی میٹنگ میں الیکشن سے متعلق غور کیا گیا، سی ای سی میٹنگ تاحال جاری ہے، میٹنگ میں آرا آرہی ہیں، سی ای سی میں اراکین اپنی رائے دیتے ہیں، کل سی ای سی میٹنگ کے حوالے سے مفصل پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر  کے پاس الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں ہے، خط لکھ کر الیکشن کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، سی ای سی کل بھی جاری رہے گی، اجلاس میں تمام ارکان کے نکتہ نظر پیش ہونے کے بعد قیادت کوئی فیصلہ کرے گی، ہم الیکشن چاہتے ہیں تاکہ بے یقینی کی صورت حال سے نکل جائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہم آہنگی کے ساتھ ہونا چاہیے، اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی کہ حکومت میں شوگر اور سکیورٹی کے معاملات کس کے پاس تھے، ہم کوئی ضد نہیں کر رہے، حلقہ بندیاں بیشک کریں لیکن الیکشن جلد کرائیں، تاج حیدر  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ کیسے ہو رہی ہے، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الزام تراشی کرتی رہے پارٹی کا فیصلہ ہو گا کس سطح پر (ن) لیگ سے ڈیل کرنا ہے، پیپلز پارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی تو پھر منشور پر بات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو نوٹس دیا گیا ہے، آج کے اجلاس میں لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن کو دعوت دی تھی، اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے آج دونوں اجلاس میں نہیں آ سکے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین، ترقیاتی کاموں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں، صرف سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی ہے باقی صوبوں میں نہیں ہے، پنجاب، کے پی کے میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریاں بھی ہو رہی ہیں، سندھ میں ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی ہے، پیپلز پارٹی کے دوستوں کو اس حوالے سے تحفظات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے