اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات، متعدد سی سی ٹی وی کیمرے خراب

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی کا اللہ ہی حافظ، سکیورٹی کے ناقص انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرے اور لیگیج سکینر خراب، نشاندہی کے باوجود سکیورٹی آلات ٹھیک نہ کروائے جا سکے۔

ریلوے لاہور ڈویژن انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی، لاہور ریلوے سٹیشن پر انتہائی ناقص سکیورٹی انتظامات کا انکشاف ہوا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے اور لیگیج سکینر کئی برسوں سے خراب ہیں مگر ریلوے انتظامیہ اور  پولیس سکیورٹی آلات کو ٹھیک کرانے سے قاصر ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن پر 47 سی سی ٹی وی کیمرے اور 3 لیگیج سکینر نصب ہیں جن میں سے40  سے زائد  سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں جبکہ 2  لیگیج سکینر بھی جواب دے چکے  ہیں، نشاندہی کے باوجود تاحال  سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال نہیں کیا جا سکا۔

خراب کیمرے مسافروں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں، سامان گم یا چوری ہونے پر ریلوے پولیس کو کوئی ریکارڈ ہی نہیں ملتا۔

اس حوالے سے ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن رانا افتخار کا کہنا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن پر 62 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے،  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور کو صورتحال سے آگاہ  کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے