اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بھنڈی کے حیرت انگیز فوائد، ماہرین نے سپر فوڈ قرار دیدیا

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بھنڈی پوری دنیا میں پائی جانے والی ایک شاندار سبزی ہے جس پر تحقیق سے اس کے نئے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ بعض ماہرین نے اسے ’سپرفوڈ‘ بھی قرار دیا ہے۔

بھنڈی کو اوکرا اور لیڈی فِنگر بھی کہا جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس میں کیلوری (حراروں) کی تعداد بہت کم ہوتی ہے لیکن غذائی اجزا کی بنا پر اسے ایک پاور ہاؤس کہا جا سکتا ہے ۔ ایک کپ بھنڈی میں قیمتی غذائی اجزا کی فہرست کچھ یوں ہوگی۔

پروٹین، دوگرام، فائبرسوا تین گرام، شکر ڈیڑھ گرام، وٹامن کے 31 ملی گرام، پوٹاشیئم 299 ملی گرام، وٹامن سی 23 ملی گرام، میگنیشیئم 57 ملی گرام، کیلشیئم 82 ملی گرام، فولیٹ 60 مائیکروگرام، وٹامن اے 36 مائیکروگرام اور کیلوریز اور چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس کے علاوہ قیمتی کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس اجزا بھی بھنڈی میں وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے یہ طبی فوائد سے بھی مالامال ہے۔

غذائیت کا خزانہ

بھنڈی میں پروٹین سے لے کر کئی طرح کے وٹامن پائے جاتے ہیں اور یوں ہماری روزمرہ غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اسی لیے بھنڈی متوازن اور مناسب غذا کی حیثیت رکھتی ہے۔

فائبر

غذائی ریشے یا فائبرہرطرح سے جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ فائبر بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں اور ذیابیطس کا حملہ پسپا کرتے ہیں۔ فائبر کی دوسری اہم خاصیت معدے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔ فائبر بدہضمی اور گیس کو روکتے ہیں اور قبض ختم کرتے ہیں۔

پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس

اینٹی آکسیڈںٹس جسم میں فری ریڈیکلز بننے سے روکتے ہیں اور بھنڈی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں پولی فینولز اور فلے وینوئڈز جیسے کیمیکل اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

ذیابیطس کو روکے

قدیم طب کے ماہرین اور جدید عہد کے ڈاکٹر بھی ذیابیطس روکنے کے لیے بھنڈی تجویز کرتے ہیں۔ اس میں موجود کئی طرح کے کیمیائی اجزا خون میں گلوکوز کو قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شوگر کے مریض بھنڈی سے فائدہ اٹھا سکتےہیں۔

بھنڈی اور امراضِ قلب

بھنڈی میں شامل قدرتی اجزا امراضِ قلب کو روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طب میں بھنڈی کا پانی بھی بنا کر پیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھنڈی اندرونی سوزش یا جسمانی جلن دور کرتی ہے اور امراضِ قلب سے بھی بچاتی ہے۔

ہڈیوں کی محافظ

بھنڈی میں وٹامن کے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ بزرگ افراد بھنڈی کھاکر اپنی ہڈیوں کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر اس میں کیلشیئم کی خاصی مقدار ہڈیوں کی بوسیدگی کو روکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے