اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا عمر سرفراز چیمہ کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے علاج کیلئے درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفرازکے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔

وکلاءنے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو وہیل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے، اجازت دی جائے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے