اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدرعلوی کے خط سے سیاسی ہلچل ، آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) صدرعارف علوی کے خط کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے رابطہ کرکےسیاسی صورتحال پر تجاویزمانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کے خط نے ہلچل مچادی ، سیاسی صورتحال کے پیش نظرسابق صدر آصف زرداری نےلاہورمیں ڈیرے ڈال لیے۔

سابق صدرآصف زرداری نے لاہور پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے ، جس میں صدر کے خط، الیکشن کمیشن کے جواب اور دیگرامور پر گفتگو کی۔

آصف زرداری نے قانونی ٹیم سے رابطے میں متوقع آپشنز پر بھی غور کیا اور ساتھ ہی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سےبھی تجاویزمانگ لی ہیں۔

خیال رہے پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی آج ہوگا، سی ای سی کو الیکشن کمیشن سے ملاقات پر بریفنگ دی جائے گی اور ن لیگ کی پی پی مخالف بیان بازی اور حلقہ بندیوں کے باعث الیکشن میں ممکنہ تاخیر کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس عاملہ الیکشن حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت مختلف آپشنز پر غور ہو گا جبکہ الیکشن سے قبل عوامی رابطہ مہم کیلئے حکمت عملی طے ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے