14 Sep 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔
یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کے سروسز ہسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔