اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ 2023ء: بھارت سے فائنل پاکستان کھیلے گا یا سری لنکا؟ فیصلہ آج ہو گا

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) بھارت کے ساتھ ایشیا کپ 2023ء کا فائنل کون سے ٹیم کھیلے گی فیصلہ آج ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔

ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا، آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، میچ جیتنے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی اور بھارت کے ساتھ ٹرافی کیلئے مقابلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے بآسانی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے