اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذہبی منافرت کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، انیق احمد

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مذہبی منافرت کے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاک امریکن سول سوسائٹی اور این جی اوز  کے نمائندوں نے ملاقات کی، انیق احمد نے کہا جڑانوالہ میں بیشتر چرچ بحال ہو چکے ہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مذہبی منافرت کے واقعات میں بیرونی سازش کے ثبوت ملے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں۔

پروفیسر جوزف نے کہا تمام انسانیت رب العزت کا کنبہ ہے، ہر مذہب انسانیت سے بھلائی کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو مکالمے کے ذریعے باہمی شکوک و شبہات کا خاتمہ کرنا چاہئے، ہمارے دورے کا مقصد پاکستان کو سپورٹ کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

وفد میں امریکہ سے پروفیسر جوزف نائٹ، الیاس مسیح، عائشہ خان، راج راٹھور، پاکستان سے ایڈووکیٹ سروان کمار بھیل، انور قریشی اور جرمنی سے عالیہ خان شامل تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے