اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہوگی

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہو گی۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، جاپان، سنگاپور اور ازبکستان کو پول اے میں شامل کیا گیا ہے، قومی ہاکی ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور، 26 ستمبر کو بنگلا دیش اور 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف میچز کھیلے گی، 30 ستمبر کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ گرین شرٹس 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف آخری پول میچ کھیلیں گی۔

اس حوالے سے ٹیم مینجر سعید خان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، ایونٹ کی تیاری کیلئے کم وقت ملا مگر پھر بھی ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پُرامید ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کو دو سیشنز میں ٹریننگ کروا رہے ہیں، پلیئرز کی خامیوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ایشین گیمز میں ایک نئی ٹیم دیکھنے کو ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے