(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔
کولمبو میں 14 سمتبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔
بھارت گزشتہ روز سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
سری لنکا اور پاکستان 2، 2 میچز کھیل کر محض دو دو پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں، اگر پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا تاہم میچ بارش کی نذر ہوا تو نیٹ ریٹ میں کمی کے باعث آئی لینڈرز فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیں گے اور پاکستان ایشیاکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوسکتا ہے۔