اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویرات کوہلی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈلکر کو بہت پیچھے چھوڑ جائینگے: وقار یونس

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ایک دعویٰ کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انجری کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 233 رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کی رنز مشین ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناصرف اپنی 47 ویں سنچری مکمل کی بلکہ وہ سب سے کم 267 اننگز میں 13000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ویرات کوہلی بھارت کے سابق کپتان لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے صرف 2 سنچریاں پیچھے ہیں، سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 49 سنچریاں سکور کیں جو کہ اب تک کسی بھی بیٹر کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں حتیٰ کہ سچن ٹنڈولکر میں یہ فرق ہے کہ جب ٹنڈولکر نے کیرئیر ختم کیا تو ان کے اکاؤنٹ میں 49 سنچریاں تھیں لیکن میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ابھی ویرات کوہلی کا کیریئر ختم ہونے سے بہت دور ہے اور وہ اتنی زیادہ سنچریاں سکور کر لیں گے کہ جتنی کوئی اور سوچ سکتا ہے۔

وقار یونس نے پاکستان کے خلاف کم بیک کرنے والے کے ایل راہول سے معذرت کرتے ہوئے کہا آپ ایسے شخص کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے جو پاگلوں کی طرح رنز لیتا ہے، کوئی سنگل مس نہیں کرتا، جو بیٹنگ، فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان رنز بھاگتے ہوئے بہترین بننا چاہتا ہے اور جو اپنی فٹنس سے بہت پیار کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے