13 Sep 2023
(ویب ڈیسک ) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس کا اہتمام کراچی کے مرینہ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کو سمندر کی سیر بھی کروائی گئی، مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں۔
عشائیہ میں سینئر جنرل منیجر نیشنل بینک سٹیڈیم ارشد خان، ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک، جنرل منیجر ویمنز ونگ عائشہ اشعر نے بھی شرکت کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں آج دوپہر سے شام ساڑھے چھ بجے تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔