(لاہور نیوز) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن گلوبل کپ کے لیے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان ویٹرنز ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ میں شاہدآفریدی،عبدالرزاق،مصباح الحق، محمد سمیع، حسن رضا، طارق ہارون اور خرم علی خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وقاص احمد،عبدالقادر،محمدرضوان اسلم،کاشف صدیق،محمد الیاس، افضل شاہ،امجدعلی،عمران علی،تصورعباس،عدنان رئیس،جنیدخلیل اور نینی تال والا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان ویٹرنز کے ریزرو کھلاڑیوں میں یاسر حمید،حارث ایاز اور شہزاد ملک شامل ہیں، ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلوبل کپ میں کراچی کے 5 مختلف گراؤنڈز پر کُل 36 میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم اپنے تمام میچ نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گی، اس ٹورنامنٹ میں 40 سال سے زائدعمر والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا، گلوبل کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 19 ستمبر کو کھیلے گا، ایونٹ کا فائنل 2 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔