13 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا، فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان کو ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اس وقت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، کل کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔