اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنوبی لاہور 43 سال سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر سے محروم

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) جنوبی لاہور 43 سال سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر سے محروم ہے۔ جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

جناح ہسپتال، شاہ دی کھوئی اور جوہر ٹاؤن میں نکاسی آب کا منصوبہ بنایا گیا۔ واسا نے ٹرنک سیوریج بچھانے کا منصوبہ ماسٹر پلان میں شامل کیا۔ واسا کا سیوریج کا منصوبہ فنڈز کی قلت کے باعث شروع ہی نہ ہو سکا۔ جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ اور قطار بند روڈ تک ٹرنک سیوریج بچھایا جانا تھا۔

دو سال قبل کینال روڈ کو ٹھوکر نیاز بیگ تک اکھاڑنے کی منظوری دی گئی۔ تین سال بعد بھی منصوبے کی پری کوالیفکیشن کا بھی آغاز نہ ہو سکا۔ منصوبے کے تحت نہر کے دونوں اطراف میں ٹرنک سیور یج بچھائی جانی تھی۔ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ایک ارب 86 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا۔ جوہر ٹاؤن، کینال ویو ، فیڈرل کالونی، کھوکھر چوک کا سیوریج سسٹم بہتر ہونا تھا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے لیے جامع پلان تیار کیا ہے۔ قطار بند روڈ ڈسپوزل اور ٹرنک سیوریج بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے