اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معاشی استحکام کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) تعریف وہ جو دشمن کرے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدیل آصف نے بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نیوز کاسٹر مہنگائی سے نمٹنے اور معاشی استحکام کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کر رہا ہے۔

نیوز کاسٹر نے کہا کہ  جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے ملکی معاشی بحران سے نجات کے لیے مورچہ سنبھال لیا ہے، پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس سلسلہ میں کئی دوست ممالک سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ حالانکہ یہ کام کافی مشکل ہے کیونکہ پچھلے ایک سال میں حکومت پاکستان لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت نہیں سدھار سکی، ایسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔

نیوز کاسٹر کے مطابق پاک فوج کی کوشش ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک چھوڑ کر جانے والے بڑے کاروباری حضرات کو واپس لایا جائے۔

نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے یہ کاروباری حضرات زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں بڑا انقلاب لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے