12 Sep 2023
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لے لی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے درمیان لڑائی پاکستان کے لئے مہنگی ثابت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لے لی ہے، پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملی تھی۔