اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مالی بحران کا شکار پی آئی اے میں بھرتیاں، 210 خالی اسامیوں کا اشتہار دیدیا

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے210 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیےاشتہار دے دیا، قومی ایئرلائن میں پائلٹس، فضائی میزبان اور آئی ٹی پروفیشنلزکی کمی ہے۔

سپریم کورٹ کی اجازت سے5 سال کے بعد ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ نئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 10 اے ٹی آرپائلٹس کی پوسٹ کیلئےانٹرمیڈیٹ اورمتعلقہ پیشہ وارانہ قابلیت کا ہونا لازمی قراردی گئی ہے۔ جبکہ40 فضائی میزبانوں کی آسامیوں کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقررکی گئی ہے۔ نئی تعیناتیوں سے پی آئی اے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب حکومت مالی مشکلات کا شکار قومی ایئرلائن کو مالی ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے جا رہی ہے جوکہ بھاری قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ قومی ایئرلائن نے موجودہ سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 64 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی ہے ،جو پچھلے سال کی رپورٹ کے مطابق5.43 بلین روپےکے نقصان سے کافی زیادہ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی جانب سے بینکوں کے ساتھ تعاون اور فنڈز جاری کرنے کی ہدایات سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئے گی۔ توقع ہے کہ ایئر لائن کو اگلے ہفتے تک فوری طور پر درکار رقم مل جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے