(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے30 ویں اوورز میں 119 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، کپتان بابر اعظم 10 جبکہ امام الحق 9 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 27 رنز اور محمد رضوان 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شبمن گِل نے 58 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔