(ویب ڈیسک) پی سی بی میں جاری تبدیلیوں کے سلسلے کے دوران صہیب شیخ کی بطور ڈائریکٹر پی ایس ایل بورڈ میں واپسی ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق صہیب شیخ کو 2019 میں پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا، وہ پی ایس ایل میں نجم سیٹھی کی ٹیم کا اہم حصہ رہے تھے، اب ان کی بطور ڈائریکٹر پی ایس ایل واپسی ہو گئی ہے اور انہوں نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔
نجم سیٹھی کی قریبی شخصیت موجودہ لیگ کمشنر نائلہ بھٹی کا عہدے پر براجمان رہنا اب ممکن نہیں لگتا، صہیب شیخ کی تقرری کے حوالے سے پی ایس ایل فرنچائزز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔
نئے آئین میں سی ای او کی پوزیشن نہ ہونے پر سائیڈ لائن ہونے والے فیصل حسنین کچھ عرصہ قبل ملک چھوڑ چکےہیں،انہوں نے وسیم خان کے کیس کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے بورڈ سے 15 ہزار ڈالر بھی وصول کیے تھے،فیصل کو اسپیشل پروجیکٹس میں بھیجا گیا تھا، یہ ڈپارٹمنٹ فارغ آفیشلز کے لیے قائم کیا گیا جنھیں ضرورت پڑنے پر دوبارہ کسی شعبے میں بھیج دیا جاتا ہے جیسے ذاکر خان کو اکیڈمی بھیجا گیا۔