اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کولمبو میں کسینو جانے پر پی سی بی کے 2 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 2 افسران کو کولمبو کے کسینو میں جانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

کولمبو کے کسینو میں تین دن پہلے جنرل منیجر انٹرنیشنل عدنان علی اور حال ہی میں میڈیا کے شعبے کا چارج لینے والے عمر فاروق کالسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر  نے جواب طلب کیا تھا۔

جواب میں انہوں  نے وضاحت کی ہے کہ وہ کھانا کھانے گئے تھے، رات گئے ریسٹو رنٹ بند ہونے کی وجہ سے کھانے کیلئے مجبوراً کسینو کا انتخاب کیا تھا، حلال کھانا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے کھانا نہیں کھایا تھا تاہم پی سی بی نے فوری طور پر انضباطی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کولمبو کا یہ کسینو ماضی میں کرکٹرز کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، 1994 میں مارک وا اور شین وارن کو بھی موسم کے بارے میں معلومات کیلئے اسی کسینو میں پیشکش ہوئی تھی۔

پاکستان کے مشہور کرکٹرز بھی یہیں دکھائی دیتے تھے، 2015 کے ورلڈ کپ میں کرائسٹ چرچ کے کسینو میں اس وقت کے چیف سلیکٹر معین خان کی ویڈیو منظر پر آئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس بارے میں پی سی بی ترجمان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے ردعمل دینے سے گریز کیا، بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ دن بھر خبروں میں رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے