اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: کولمبو میں ریزرو ڈے پر بھی بارش، پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی اور بارش بھی رک گئی مگر آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی جو کہ اب تھم چکی ہے اور گراؤنڈ س کورز ہٹائے جا رہے ہیں۔

آج پاکستان اور بھارت کا میچ تاخیر سے شروع ہو گا، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان  نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے