10 Sep 2023
(ویب ڈیسک) مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ بریڈ 5 فائٹ میں پاکستان کے شاہزیب رند نے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کے شاہزیب رند نے امریکی فائٹر کارلوس گوریرا کو آؤٹ کلاس کردیا،ایم ایم اے گیم بریڈ 5 امریکا کے شہر جیکس ویلے میں ہوئی، امریکی کھلاڑی پاکستانی فائٹر کے سامنے بے بس نظر آئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فائٹر جب زمین پر گرا تو ریفری نے مقابلہ روک دیا۔قومی فائٹر شاہزیب رند نے کامیابی کے ساتھ پاکستانی پرچم لے کر جشن منایا۔