اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز مالکان حکومت کو 140 روپے کلو چینی فراہم کرنے پر رضامند

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے، وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات میں شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز،ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی، عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔

محسن نقوی ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

شوگر ملز مالکان کے وفد نے بریفنگ میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔

شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے