اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، لیسکو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے عملے کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی،لیسکو فیلڈ سٹاف، ریکوری سٹاف اور سپیشل ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

لیسکو ریجن میں تیسرے روز بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، لیسکو کارروائیوں کے دوران تمام سرکلز میں 248 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں جن میں سے 141 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، آپریشن کے دوران بڑی انڈسٹریاں اور فیکٹریاں بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئی ہیں، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

لیسکو انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کے پیش نظر عملے کی ہفتہ وار چھٹی بھی منسوخ کردی، تمام ریکوری اور فیلڈ سٹاف بجلی چوروں کے خلاف کارروائی  میں مصروف ہیں، ایس ڈی اوز بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں  کریں گے۔

لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیموں پر تشدد کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا  جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے