10 Sep 2023
(ویب ڈیسک) بس کے المناک حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے علاقے شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے، بس الٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔