اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کے 5 ایکسئین، 2 ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری، غلط کنکشن دینے میں ملوث نکلے

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(لاہور نیوز) بجلی چوری میں سہولت کاری پر لیسکو افسروں کیخلاف ایکشن، لیسکو 5 ایکسیئن، 2 ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری اور غلط کنکشن دینے میں ملوث نکلے۔

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے 8 افسروں کیخلاف کارروائی کی، ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پرملازمت سے برخاست کر دیا گیا، ایکسیئن شیخوپورہ راشد سومرو کی 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی، ایکسیئن مانانوالہ محمد رضوان کی بجلی چوری کرانے کے الزام میں ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایکسیئن محسن علی کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر عہدے میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنا دیا گیا، ایکسیئن کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی، ایکسئین ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 1سال کے لئے انکریمنٹ روک دی گئی۔

ترجمان لیسکو نے مزید بتایا ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی۔ لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 1 مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی کرکے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2 بنا دیا۔

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کے مطابق بجلی چوری میں سہولت کاری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے