پنجاب گورنمنٹ
ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوامی خدمت میں مزید بہتری لا رہے ہیں، احمد جاوید قاضی
09 Sep 2023
09 Sep 2023
(لاہور نیوز) صوباٸی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں جاٸزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں کے سیکرٹریز کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا۔ پبلک سروس ڈیلیوری کی فراہمی سے متعلق میکانزم کو مزید بہتر کرنے اور جدید جہتیں متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم میں پیش رفت کا جاٸزہ بھی لیا گیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوامی خدمت میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ پورا فوکس ہے کہ لوگوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔
ایس پی ٹی اے فیصل عباس، سیکرٹری پی ٹی اے فیصل مانگٹ، ڈی جی انڈسٹریز عاٸشہ حمید، سیکرٹری لیبر فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادیہ شفیق اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔