(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کے خلاف جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔
لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے، جبکہ وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ترجمان پنجاب بار کونسل نےعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے انکار کر دیا، سٹی کورٹ اور دیگرعدالتوں میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔
صدر کراچی بار نے کہا ہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بند ہوتے ہیں ہڑتال کا کیا جواز ہے، ہفتے والے دن صرف ماتحت عدالتیں کھلی ہوتی ہیں، ہفتے کو ہڑتال کا مطلب ہے کہ صرف چھوٹی عدالتیں، پریکٹس کرنے والے وکلا ہڑتال کریں، یہ ناممکن ہے۔
عامر سلیم ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو وکلا کے مفاد میں نہ ہو ہم وہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔