اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فخر آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے اوپنرز تبدیل نہیں کرنا پڑیں گے: رضوان

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) فخرزمان کو موقع دینے کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف منتھ رہ چکے، 3 یا 4 اننگز میں ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،میں یہ باتیں سن رہا ہوں کہ وہ فارم میں نہیں ہیں،حالانکہ فخر مختلف انداز میں آؤٹ ہورہے ہیں، اگر ایک ہی طرح وکٹ گنواتے تو ہم فارم کی بات کرسکتے تھے، امید ہے کہ ہمیں اوپنرز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،اگر مینجمنٹ ایسا کوئی فیصلہ کرتی ہے تو میں کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانے میں فاسٹ بولرز کا بڑا ہاتھ ہے۔ پیسرز تمام ٹیموں کیلیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر بھارت سے میچ کی تیاری اور محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف بھارت اور پاکستان نہیں میں دنیا کے تمام کھلاڑیوں کی بات کر رہا ہوں، ہم جب بھی ملیں کارکردگی کی بات کرتے ہیں،گراؤنڈ میں ماحول مختلف ہوتا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کیخلاف گذشتہ میچ میں ہدف اتنا آسان بھی نہیں تھا، جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے، میں ایسی باتوں سے متحرک رہتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے