اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کا سکواڈ کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا؟

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

کولمبو میں آج مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مگراس وقت تک کولمبو میں مطلع صاف ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کے واحد سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت کے خلاف آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، فہیم  کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہامی بھرلی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے ، جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے