08 Sep 2023
(ویب ڈیسک)ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔
بھوٹان میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالغنی نے 6 ویں منٹ میں کیا جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلا گول 14 ویں منٹ میں مرسد علی نےاسکور کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے دوسرا گول ابو سعید نے 29 ویں منٹ میں اسکور کیا، اختتامی وقت تک پاکستان مزید گول نہ کرسکا اور یوں بنگلہ دیش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔