اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایس آئی ایف سی اجلاس: سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر بنانے پر زور

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے میکرواکنامک چیلنجز، گورننس سے متعلق منصوبے پیش کئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، اجلاس میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مختلف عملی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیراعظم نے مستقبل کی حکومت کی مضبوط بنیاد رکھنے پر زور دیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزارتیں عبوری حکومت کے پاس دستیاب وقت میں بہترین نتائج فراہم کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مقامی وبیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو ریگولیشن کو موثر بنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قلیل مدت کے باوجود معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، اقدامات کے نفاذ سے آئندہ حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے